• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر الزام خود نہیں لگایا، عمران کے بیان کا حوالہ دیا، شیخ رشید

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے تھانہ آبپارہ میں جمع کروائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا، اپنے تحریری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد ہیں نہ ہی میرا کوئی تعلق ہے، میرے خلاف دی گئی درخواست سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شناخت غلط ظاہر کی، جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہے۔اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے معاملے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے انہیں بدھ کی شام تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے گی۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کئےگئے الزام کا ثبوت پیش کریں۔ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کیلئے بدھ کی شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید