• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال عالمی ترقی توقع سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے ایف پی) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی ترقی توقع سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، چیف اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ آنے والا سال اب بھی مشکل، افراط زر میں کمی کیساتھ ایک اہم موڑ کی نمائندگی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے حیرت انگیز طور پر مضبوط کھپت اور سرمایہ کاری پر اپنی پیشن گوئی میں اضافہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس سال عالمی ترقی کی توقع سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ چین کی جانب سے صفر کووڈ پابندیوں کو ہٹانا ایک اور فروغ فراہم کرتا ہے۔

 گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے، معاشی بدحالی اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر لگام لگانے کی کوششوں کے نتیجے میں عالمی نمو متاثر ہوئی ہے۔

اس پس منظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ عالمی معیشت اس سال 2.9 فیصد بڑھے گی جو 2022 سے اس شرح تک سست ہو جائے گی جو تاریخی معیارات کے لحاظ سے کمزور ہے۔

 آئی ایم ایف نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ اکتوبر کی پیشن گوئی کے بعد سے ’’منفی خطرات معتدل ہو گئے ہیں‘‘۔

 آئی ایم ایف کے چیف اکنامسٹ پیئر اولیور گورنچاس نے صحافیوں کو بتایا کہ آنے والا سال اب بھی مشکل ہو گا لیکن یہ ترقی کے نیچے آنے اور افراط زر میں کمی کے ساتھ ایک اہم موڑ کی نمائندگی کر سکتا ہے۔

خاص طور پر آئی ایم ایف دیکھتا ہے کہ پہلے کی پیش گوئیوں سے ہٹ کر جرمنی اور اٹلی اس سال کساد بازاری سے بچیں گے جیسا کہ یوکرین میں جنگ کے صدموں کے باوجود یورپی نمو ’’متوقع سے زیادہ لچکدار‘‘ ثابت ہوئی۔ اور فنڈ عالمی جی ڈی پی کے سکڑنے کی توقع نہیں کرتا۔

اہم خبریں سے مزید