اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کا اجلاس آج بروز بدھ طلب کر لیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔اجلاس ملکی سیاسی معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا بالخصوص اجلاس میں سانحہ پشاور پر غور کیا جا ئیگا ۔ پاور ڈویژن کی جا نب سےوفاقی کابینہ کو توانائی بچت پلان اورموٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے لوئر گریڈ پٹرول کی فراہمی پر بریفنگ دی جائیگی ۔ اسلام آباد کےلئے ویسٹ مینجمنٹ پلان پیش کیا جائیگا۔