• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت اور دہشتگردی پر مکمل اتفاق اب تک ہوجانا چاہئے تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال حکومت پہلے مشکل فیصلے کرے یا دہشتگردی اور معیشت پر سیاسی اتحاد کی کوششیں کرے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ معیشت خاص طو ر پر دہشتگردی پر مکمل اتفاق اب تک ہوجانا چاہئے تھا، سیاسی جماعتوں کیلئے ڈائیلاگ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے

سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت کو مشکل فیصلوں سے پہلے دہشتگردی اور معیشت پر سیاسی اتحاد کی کوششیں کرنی چاہئیں، معیشت خاص طو ر پر دہشتگردی پر مکمل اتفاق اب تک ہوجانا چاہئے تھا، سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کیلئے پی ڈی ایم حکومت کو قدم بڑھانا ہوگا

 پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے میں معیشت کے ساتھ سیاسی معاہدہ بھی ہونا چاہئے، پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس جارہی تھی لیکن حکومت نے استعفے منظور کر کے اچھا ردعمل نہیں دیا۔

ریما عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف معیشت، سیاست یا دہشتگردی کیخلاف اتفاق رائے کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہے، پی ٹی آئی مقبول سیاسی جماعت ہے کیا اس کے بغیر کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم حکومت سخت فیصلے کرلیتی ہے لیکن اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بن جاتی ہے تو یہ فیصلے بیکار ہوجائیں گے، سیاسی جماعتوں کیلئے ڈائیلاگ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید