• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پشاور پولیس لائنز ریڈزون میں افغان مہاجرین کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی پر گورنر اسٹیٹ بینک کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،خیبر پختونخوا میں بغیر اشتہار بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی وزرا کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا،چیئرمین نے کہا کہ کئی سابق صوبائی وزراء ارب پتی بن گئے،نیب تحقیقات کرے یہ راتوں رات کیسے ارب پتی بنے ،نیب خیبر پختونخوا کے افسران اور ڈی جیز پر رشوت لینے کاالزام بھی سامنے آیا ہے جو افسوس ناک ہے، چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پشاوربم دھماکہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی چیئرمین نے کہا کہ پشاورپولیس لائنز ریڈ زون میں موجود ہے دھماکے کے وقت چیف سیکرٹری کے دفتر میں موجود تھا میری گاڑی پر جھنڈا لگا ہے پھر بھی مجھے روک کر سخت چیک کی گئی لیکن جب اندر گیا تو حیران ہوگیا کہ وہاں تو افغان مہاجرین گھوم رہے تھے یہ سکیورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،اجلاس میں خیبر پختونخوامیں مشتہر کئے بغیر ملازمتیں دیئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،چیئرمین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی اور دیگر محکموں میں اشتہار دئیے بغیر بھرتیاں کی گئیں،کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کیسز کی تحقیقات میں سست روی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بی آر ٹی، بلین ٹری کیسز کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید