کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق نے مکی آرتھر کی ممکنہ تقرری کو پاکستان کرکٹ پر طمانچہ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ محمد اکرم ، عاقب جاوید انضمام الحق اور وقار یونس نے اچھی خدمات انجام دی ہوئیں، انہیں بے عزت کرکے باہر کیا گیا ہے ۔ یہ شرمناک بات ہے کہ بہترین کوچز آنا نہیں چاہتے اور ہم اس کی طرف دیکھ رہے ہیں جس نے پاکستان کو بطور سیکنڈ آپشن رکھا ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ پی سی بی مکی آرتھر کے لئے نیا معاہدہ ڈرافٹ کررہا ہے جس کے مطابق وہ ٹیم کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔