• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ جمع کرا دی گئی‎‎

اسلام آباد (اے پی پی) لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔عدالت عظمی میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں 31جنوری 2023ء تک کے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران لاپتہ افراد کے حوالہ سے 91مقدمات دائر ہوئے اور 31جنوری 2023ء تک مجموعی طور پر 9 ہزار 294مقدمات دائر ہوئے۔ جن میں سے مجموعی طور پر7ہزار 31مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔ اس وقت لاپتہ افراد کمیشن کے پاس دو ہزار 256 مقدمات زیر التوا ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 مقدمات نمٹائے گئے ہیں جبکی جنوری 2023ء کے دوران 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ ایک ماہ میں 24 لاپتہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں، 10 مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیئے گئے۔ جنوری 2023ء کے دوران کل مقدمات میں سے صرف 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید