• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید سے بدسلوکی کی نہ کوئی تکلیف پہنچائی گئی، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کیپیٹل پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا، شیخ رشید کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔ کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔ شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔شیخ رشید یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔ کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید