کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بے حس دہشتگرد حملے کے نتیجے میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کے متاثرین سکیورٹی اہلکار تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں پرہرقسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔