• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ میں سمندر کی گہرانی بحال کرنے کیلئے 4.669 ارب روپے منظور

گوادر (آئی این پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے گوادر پورٹ کی آپریشنل گہرائی کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے 4.669بلین روپے کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے گوادر پورٹ کی برتھوں کی کھوئی ہوئی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے ڈریجنگ منصوبے کی بہتری اور دیکھ بھال کی منظوری دی ۔ جی پی اے کے ڈائریکٹر میرین آپریشنز کیپٹن گل نے بتایا کہ ڈریجنگ عمل کے اخراجات کئی عوامل پر مبنی ہیں جن میں ڈالر کا اتار چڑھاؤ، ایندھن کی لاگت اور مزدوروی شامل ہیں،ڈی سلٹنگ کا عمل رواں سال مکمل ہو جائے گا تکنیکی تجاویز اور مالیاتی تجاویز سمیت بولی لگانے کے دو عمل مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بندرگاہ اپنی 14.5 میٹر قدرتی آپریشنل گہرائی کھو چکی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ گہرائی 11.4میٹر تک کم نہیں ہوئی جیسا کہ دعویٰ کیا گیا ہے ۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے ایک اہلکار نے کہا کہ سات سالوں میں کوئی صفائی کی سرگرمی نہیں ہوئی ہے تاہم، یہ دعویٰ کرنا کہ بندرگاہ کی گہرائی 14.5 میٹر سے کم ہو کر 11.4 میٹر رہ گئی ہے مبالغہ آرائی ہوگی، بندرگاہ مناسب طریقے سے میگا جہازوں کی برتھ اور پروسیسنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہم خبریں سے مزید