• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکات علی حیدری کی تعیناتی اور توسیع کیخلاف دائر درخواست پر جواب داخل کرانے کا حکم

حیدر آباد،ڈگری (بیورو رپورٹ ،نامہ نگار) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے تقرری کی مدت پوری ہوئے 4سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص برکات علی حیدری کی تعیناتی‘ توسیع پر توسیع دینے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ کو جواب داخل کرانے کاحکم دیدیاہے۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈمیرپورخاص و حیدرآباد کے چیئرمین کی چار سال سے جاری ملازمت میں توسیع کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں دائر کی گئی پٹیشن پر معزز عدالت نے آئندہ سماعت میں پیش ہونے سے قبل جوابدہ فریقین کو جواب داخل کرانے کے نوٹسز جاری کردیئے۔ پٹیشن داخل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے سٹی صدر توصیف ملک کے وکیل جہانزیب علی ڈاہری نے بتایا کہ معزز عدالت نے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین برکت علی حیدری، سیکرٹری برائے بورڈز اور جامعات سندھ، چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے سے پہلے جواب جمع کرانے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ چیئرمین برکت علی حیدری اور دیگر بورڈ افسران پر سال 2018 میں سنگین الزامات کے تحت اینٹی کرپشن کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید