• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کے حکومت اور ن لیگ سے ’’فاصلے‘‘، لاتعلق کیوں؟

اسلام آباد(فاروق اقدس/ تجزیاتی رپورٹ) شاہد خاقان کے حکومت اور ن لیگ سے ’’فاصلے‘‘، لاتعلق کیوں؟ اپوزیشن کا بھرپور کردار کرنے والے شاہد خاقان ’’پس منظر‘‘ میں کیوں چلے گئے، اپنے قائد میاں نواز شریف سے ’’سیاسی ہم آہنگی‘‘ اور رابطے کیوں ختم ہیں؟؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں اہم وزارتوں اور تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز رہنے والے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی گزشتہ کافی عرصے سے جماعتی اور حکومتی سرگرمیوں سے لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی آمد بھی خاصی مختصر ہوچکی ہے گزشتہ اجلاس میں ان کی حاضری جو ایک ہفتے سے بھی کم تھی اس دوران بھی ایوان میں مختص اپنی نشست پر بیٹھنے کی بجائے

 انہوں نے عقبی نشستوں پر کچھ دیر بیٹھ کر اپنے ہم خیال ارکان سے گپ شپ کی اور رخصت ہوگئے، انہوں نے کافی عرصے سے ایوان کی کارروائی میں بھی کسی سطح پر کوئی حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں انہوں نے اپوزیشن نشستوں سے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت اہم اور جارحانہ کردار ادا کیا تھا اور بالخصوص سابق قائد ایوان عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے قبل بھی وہ انتہائی سرگرم اور فعال نظر آتے تھے، انہیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اہم ساتھی اور معتمد خاص بھی سمجھا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید