• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد حسن فواد اہلخانہ سمیت آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف عدم شہادت پر انہیں اہلخانہ سمیت آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا،نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری پر ساڑھے 4ارب کا ریفرنس میں ستمبر 2020میں فرد جرم عائد کی گئی۔احتساب عدالت کی جج عظمی چغتائی نے فواد حسن فواد کی جانب سے میرٹ پر بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فواد حسن فواد کے کیس کی پیروی ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کی تھی۔ فواد حسن فواد کو جولائی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے ساڑھے چار ارب کا ریفرنس داخل کیا جس پر ستمبر 2020 میں فرد جرم عائد کی گئی۔ گرفتاری کے 17 ماہ بعد 21 جنوری 2020 کو ضمانت پر رہائی ملی۔ 13 دسمبر 2022 کو انکے وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواست دائر کی۔
اہم خبریں سے مزید