• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 11سو13پتنگیں اور40ڈوریں برآمد کرکے 7ملزموں کوگرفتارکرلیا۔ 4ملزموں سے چار پستول برآمد کر لئے گئے ۔ پولیس نے 4 افراد سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی۔ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 4ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا ۔ 31 پیشہ ور بھکاریوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ تھانہ رتہ امرال نے رابری کی وارداتوں میں ملوث شاہ سوار گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید