• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 13، نیشنل انڈر 16 اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹیموں کے انتخاب کے لیےٹرائلز کا اعلان کردیا ہے ۔انڈر19 ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہوگا۔ یکم ستمبر 2010 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 13 اسکواڈ جبکہ 1 ستمبر 2007 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 16 میں انتخاب کے اہل ہوں گے۔ انڈر19 ٹورنامنٹ کے لیے یکم ستمبر 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل ہوں گے۔