• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا مقدمہ خارج، اینکر کو رہا کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور کی مقامی عدالت نے اینکر پرسن عمران ریاض کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا۔عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک ضلع کچہری نے سائبر کرائم مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ دینے کی ایف آئی اے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینکر عمران ریاض خان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ ایف آئی اے نے 14 دن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ 

ملک بھر سے سے مزید