• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کر دیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانےپر جمعہ کو پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا ہے۔

جمعہ کی رات گئے پی ٹی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا اور وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بلاک کرنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کی وجہ سے ایچ بی ڈی سروسز کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا۔

 پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم (حکموں) کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے / ہٹانے کے لیے ویکیپیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔ تاہم وکی پیڈیا نے نہ تو گستاخانہ مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

 ویکی پیڈیا کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید