• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پارٹی نہیں چھوڑی، شاہد خاقان

اسلام آباد(اے پی پی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ( ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پارٹی نہیں چھوڑی،نوجوان آئیں تو پرانے لوگوں کو انہیں جگہ دینا چاہئے۔مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں سپیس چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوجوانوں کے آنے پر پرانے لوگوں کو نئے انداز میں سامنے آنا ہوتا ہے میں نے پارٹی نہیں چھوڑی،ہمیشہ پارٹی کے ساتھ تھا ہوں اور رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنے والے کرتے رہتے ہیں میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں اس پر سوچنا ہوں گا قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں ملکی استحکام کیلئے آگے بڑھے۔ 
اہم خبریں سے مزید