اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی موت کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے.
جمعہ کو تھانہ آبپارہ میں اپنے وکلاء سے ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے الزام لگایا کہ محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، بلال بھٹو زرداری اور رانا ثناءاللہ انہیں سیاسی انتقام کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کے خواہاں ہیں
ان کی گرفتاری اور کئی جگہ مقدمات اسی انتقامی سیاست کا حصہ ہیں، شیخ رشید سے خصوصی ملاقات کے بعد وکلاء نے شیخ رشید کی خواہش کے مطابق میڈیا کو بھی آگاہ کر دیا۔