• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ، گرد ونواح میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، سامان ضبط

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے گزشتہ روز مری روڈ اور گرد ونواح کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر رکھا سامان قبضے میں لے لیا۔ لیاقت باغ اور کمیٹی چوک کے درمیان فروٹ فروخت کرنے والے درجنوں ریڑھی بانوں نے سڑک اور فٹ پاتھ کو قبضے میں لے رکھا تھا جس کی وجہ سے اس علاقے میں واقع سکولوں کے طالب علموں سمیت راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو رہا تھا۔سابق کونسلر شبیر احمد سمیت اہل علاقہ نے ٹاؤن آفیسر علی عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجاوزات کیخلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد سے مزید