• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا نمائشی کرکٹ میچ آج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ میچ صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔صوبائی دارالحکومت میں میچ کے لئے جوش وخروش پایا جاتا ہے۔کوئٹہ کی کپتانی سرفراز احمد اور پشاور کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور ایمل خان شامل ہیں۔پشاور زلمی کے اسکواڈ میں وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر جمال اور اسامہ میر شامل ہیں جب کہ صفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آؤٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔

اسپورٹس سے مزید