• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کالج کے زیر اہتمام مورٹر سائیکل ریس کے معاملہ کا وزیر تعلیم و ثقافت صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نوٹس لے لیا جس کے بعد مورٹر سائیکل ریس منسوخ کردی گئی۔ ریس کا اعلان گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج آصف آباد کراچی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر کے مطابق سیفٹی مئیر اور کوچز کے بغیر عام راستوں پر مورٹر سائیکل ریس ایک خطرناک عمل ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے بہت سے اور بھی صحتمند کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔ سردار شاہ نے کیا کہ مورٹر سائیکل ریس کے انعقاد کیلئے کسی بھی قسم کی منظوری بھی نہیں لی گئی۔ ہم بچوں کی زندگی کو کسی بھی صورت میں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
ملک بھر سے سے مزید