• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف انتقال، میت آج وطن پہنچے گی، اعضا کی خرابی بیماری میں مبتلا اور 18 مارچ 2016 سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرعلاج تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کرگئے ہیں‘ ان کی عمر 79برس تھی‘ پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس ) میں مبتلا اور 18مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے‘ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدرکی میت لینے کے لیے پاکستان سےطیارہ آج صبح دبئی پہنچےگا، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔


صدرعلوی‘ وزیراعظم شہبازشریف ‘ چیئرمین سینیٹ ‘وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو‘ گورنر‘ وزیراعلیٰ سندھ‘بلاول بھٹو‘چوہدری شجاعت‘ پرویزالٰہی‘ خالد مقبول‘ مصطفیٰ کمال‘ بلاول بھٹو سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا۔ 

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مشرف بہت بڑے انسان تھے۔ ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔ خدا غریق رحمت کرے۔

اہم خبریں سے مزید