کوئٹہ (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والے ایدھی ورکر ذیشان احمد بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔