• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 400 کروڑ کلب میں شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 400کروڑ کلب میں شامل، عامر خان کی ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن گئی، اگلے پانچ روز میں کے جی ایف ٹو کا ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع؛ باہو بلی ٹو کو بھی چیلنج کرے گی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ باکس آفس پر تاریخ کو دوبارہ لکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلم بالآخر عامر خان کے دنگل کلیکشن کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ پٹھان نے دنگل کے 387 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پٹھان بالی ووڈ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن کر ابھری ہے اور اب کے جی ایف ٹو اور باہو بلی ٹو کے مجموعوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

پٹھان کے اگلے پانچ دنوں میں کے جی ایف ٹو کا ریکارڈ توڑنے کی توقع ہے اور اگر اس نے رفتار برقرار رکھی تو ہندی میں باہوبلی ٹو کے 511 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو چیلنج کرے گی۔ اگر فلم یہ کارنامہ انجام دیتی ہے تو یہ ہندی میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔

 آخری بار شاہ رخ خان نے 2013 میں چنئی ایکسپریس کے ساتھ اتنا بڑا ہٹ دیا تھا۔ مزید برآں اسپائی تھرلر نے بیرون ملک کمال کردیاہے اور عالمی سطح پر 780 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جیسا کہ وائی آر ایف کے سوشل میڈیا ہینڈل نے شیئر کیا ہے۔

 پٹھان کے لیے تھیٹروں میں ناظرین کی بڑی تعداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے بہت پیار ہے اور ہم کبھی بھی کافی تشکر نہیں دکھاپاتے۔ ہم فلم انڈسٹری کی جانب سے سینما گھروں میں زندگی واپس لانے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید