• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم ولادت حضرت علی ؑ پر ریلی

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی ؑ کی مناسبت سے کراچی محفل شاہ خراسان سے عزاخانہ زہرا نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی اور جشن مولود کعبہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جشن کی صدارت ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنماعلامہ سجاد شبیررضوی نے کی جبکہ علامہ صادق جعفری،علامہ شاہ فروز الدین رحمانی، ناصر الحسینی،سلیم سچوانی،این کھانڈوالہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔علامہ سجاد شبیر رضوی کا خطاب میں کہنا تھا کہ عصرحاضر میں یہود و نصاری اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید