گجرات،لاہور(نمائندہ جنگ)گجرات پولیس کی بھاری نفری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور انکے بیٹے چوہدری موسیٰ الٰہی کو گرفتار کرنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پر پھر چھاپہ مارا،پولیس سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہو گئی، ملازمین سے موبائل فون چھین لئے۔