بنگلورو، بھارت (اے ایف پی) دفاعی دباؤ، بھارت نے سب سے بڑی ہیلی کاپٹر فیکٹری کھول لی۔ بھارت نے چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی خود انحصاری کے ایک حصے کے طور پر اپنی سب سے بڑی ہیلی کاپٹر فیکٹری کا انکشاف کیا ہے جو ایک سال میں کم از کم ایک ہزار طیارےتیار کرسکتی ہے۔ نئی دہلی نے گزشتہ ہفتے بھی متنازع شمالی سرحد کا اشتراک رکھنے والے اپنے جغرافیائی سیاسی حریف پر نظر رکھتے ہوئےاپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں دوہرے ہندسے میں اضافے کا اعلان کیا تھا ۔ بھارت دنیا میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے اورحتیٰ کہ مقامی دفاعی پیداوار کی جانب اس کے حالیہ دباؤ کے ساتھ اب بھی ماسکو کے ہارڈ ویئر پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔