• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا APC میں شرکت کا فیصلہ، کل پشاور میں امن مارچ

پشاور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ اور کل 8 فروری کو پشاور میں امن مارچ کا اعلان کیا ہے سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ 9فروری کو امن کی خاطر وزیراعظم کی طرف سے بلائی جانے والی اے پی سی میں شرکت کریں گے، مگر یہ بیٹھک نشستاً گفتاً برخاستاً نہیں ہونی چاہیے، ماضی میں بھی دہشت گردی سے متعلق فیصلے ہوئے، عمل درآمد نہ ہو سکا، نیشنل ایکشن پلان کا حال سب کے سامنے ہے۔ 8فروری کو پشاور میں امن مارچ ہو گا جس میں حکومت سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پلان کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا سیاست دانوں کی لڑائیاں دہشت گردی کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہیں، عوام نے جلسے، جلوسوں میں حکومت اور اداروں پر انگلیاں اٹھانی شروع کر دیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو بات ریلیوں جلسوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ حکمرانوں کے گریبانوں تک جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید