اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان میں ملازمتیں‘ تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ داخلی خود مختاری، آئین ساز اسمبلی اور آزاد عدلیہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ بلدیاتی انتخابات کروائے اور گندم کوٹہ میں کٹوتی اور سبسڈی خاتمے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان ڈویژن نجف علی نے بابا جان‘ سلطان رئیس‘ فدا حسین‘ فدا ایثار‘ شبیر احمد‘ موسیٰ مدد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر‘ سکردو کارگل روڈ سمیت دیگر تاریخی راستوں کو سیاحت کیلئے کھولا جائے۔