• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کا نیا کردار، سلیکٹر بننے کے بعد کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی اور سینئر سلیکٹر بننے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ۔ گذشتہ سال وہ اپنی فرنچائز پشاور زلمی سے ناراض ہوگئے تھے لیکن اس بار انہوں نے خاموشی سے کھیل سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ پی ایس ایل8 میں کامران اکمل زلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور کی ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔ منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئی ذمےداریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت لیگ کھیل لوں گا۔ سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں۔ اس کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں، ان کا زلمی میں آنا خوش آئند ہے۔ اسپنرز جہاں بابر اعظم کو پریشان کرتے ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں ، کپتانی میں جو خامیاں ہیں اس پر بات کی ہے۔ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے کبھی عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی ۔ بابر کے ساتھ اوپنر کون ہوگا؟ یہ فیصلہ ڈیرن سیمی اور بابر کریں گے، ڈیرن سیمی کے ہونے سے بابر کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اسپورٹس سے مزید