لاہور(نمائندہ جنگ)بھارت نے 17 پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے ،رہا ہونے والے قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والوں میں 13 ماہی گیر اور 4 دیگر افراد شامل ہیں،رہا ہونے والوں میں عامر، محمد اسلم، سجاد علی، ماجد خان اور عمر ،عبدالسلام، شبیر احمد، محمد رفیق، میر، لالو، مقبول شاہ،جمن، عثمان، عالم، اللہ وسایا، ساون اور متھن بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور اندرون سندھ سے ہے۔