• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین نیب کو جواب دینا ہوگا انہیں کون بلیک میل کرتا تھا، شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ میں ہی ہوں ، کہیں نہیں جا رہا ، میاں صاحب علاج کروا کر آئینگے ، احتساب کا سرکس جاری ہے ، فواد حسن فواد کے انٹرویو کے بعد موجود چیئرمین دیکھیں اسوقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جھوٹا مقدمہ بناؤ اور جج ہی نہ لگاؤ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کو حساب دینا پڑیگا،عمران خان کہتا ہے یہ میں نہیں کرتا تھا جنرل باجوہ کرتے تھے ، جنرل باجوہ کہتے ہیں میں نہیں کرتا تھا، جاوید اقبال رو رو کر کہتے ہیں مجھ سے حکومت کرواتی تھی،سابق چیئرمین نیب کو جواب دینا ہو گا انہیں کون بلیک میل کرتا تھا ، نیب کو ختم نہیں کرینگے توملک نہیں چلے گا مقدمہ بنانا ہے بنائیں عدالتوں میں چلائیں۔
اہم خبریں سے مزید