• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، 7نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بروز بدھ سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آ باد میں ہو گا۔ اجلاس کیلئے سات نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد پیش کی جا ئیگی ۔قرار داد میں مسلہ کشمیر پر پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی ‘ سفارتی اور سیا سی حمایت کا اعادہ کیا جا ئیگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی جائیگی ۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے کے انعقاد کا مطالبہ کیا جا ئیگا۔ والدین کے تحفظ کے اہتمام اور اسلام آ باد مقامی حکومت تر میمی بل 2022پیش کیا جا ئیگا۔ اقتصادی اور خارجہ پالیسی پر بحث کی جا ئیگی ۔
اہم خبریں سے مزید