کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، ان کیساتھ زیادتی ہوئی۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ جو نواز شریف پر بیتی ہے اس کے بعد وہ سبق سیکھیں گے اور ایک نیا رویہ اپنائیں گے۔اس سوال پر کہ کیا نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا تھا، شاہ محمود کا جواب تھا، بالکل۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا تو کوئی جمہوری ذہن اس کو درست نہیں کہے گا۔
سابق وزیر خارجہ کا جواب تھا کہ کسی بھی حکومت کو آپ ماورائے آئین طریقے سے ہٹائیں گے، اس سے آپ جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے۔