• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں، نیب

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران نیب حکام نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،ہارون یوسف کے وکیل امجد پرویز نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ واضح بات بتائیں،نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔امجد پرویز نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بحث کے لیے رکھ لیں اس پر جج نے کہا کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید