• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ میں پانی کی ملاوٹ، حیات آباد سے 16 شیر فروش گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صبانے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور ویٹرینری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر16 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 210لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہےجبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
پشاور سے مزید