• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بخاری کالونی میں ڈالی گئی نئی واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کی شکایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا کے شعبہ واٹر سپلائی کی مبینہ غفلت شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ، بخاری کالونی میں ڈالی گئی نئی واٹر سپلائی لائن کے دوران پائپ نہ جوڑنے کا انکشاف ہوا ہے -اسد اللہ شیخ سٹریٹ بخاری کالونی خاص طور پر متاثر ہوئی جبکہ پیچ ورک بھی مکمل نہ کیا گیا ہے جس سے واٹر سپلائی لائن کی لیکج سے گلیوں میں پانی جمع ہونے لگا ، عوامی شکایات پر واسا حکام کی جانب سے واٹر سپلائی لائن کی کھدائی کر کے دوبارہ سے پائپ جوڑ دیے گئے تاہم ابھی بھی بعض مقامات پر لیکج کی شکایات برقرار ہیں - دوسری جانب واسا ملازمین نے واٹر سپلائی لائن کے پائپ جوڑنے کے بعد دوبارہ سے مذکورہ جگہ کے گڑھے پر نہیں کئے ، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے - شہریوں نے واسا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی لائن کی لیکج کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ، تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے -
ملتان سے مزید