• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90ء کی دہائی میں پاور گیم نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا، احسن اقبال

اسلام آباد (کامرس رپورٹر،خصوصی نمائندہ ) وزیرمنصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسراحسن اقبال نےکہا ہے کہ آج دنیا نئے سائنسی انقلاب کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ،چین نے تھر کول کیلئے سرمایہ کاری کی اور ٹیکنالوجی بھی دی، پاک چائنا اسپیس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج آرٹیفشل انٹیلیجنس، بگ ڈیٹا اور دیگر ایمرجنگ فیلڈز انڈسٹریل انقلاب لا رہی ہیں چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا صرف لفظوں کا دوست نہیں، جب کوئی بھی ملک سرمایہ کاری نہیں کررہا تھا چین نے 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے سی پیک شروع کیاجس نے دنیا میں پاکستان کی شناخت کو تبدیل کردیا، ہماری حکومت نے 3 سال میں 29 ارب کے منصوبے شروع کئے ، 90 ءکی دہائی میں ملک میں پاور گیم نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا اسوقت بھارتی وزیر خزانہ نے پاکستان سے اصلاحات کی کاپی مانگی جس پرسرتاج عزیز نے کاپیاں دیں بھارت نے اصلاحات پر عمل کیا اور 2000میں ہمیں پیچھے چھوڑدیا، 2016 میں چین کی ہر کمپنی کا دفتر اسلام آباد میں کھل رہا تھا اسوقت چین کے نجی شعبے سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع تھی 2018 میں لائی گئی تبدیلی نے چین کو بھی کٹہرے میں کھڑا کردیا ،گزشتہ دور حکومت میں سی پیک سے منسلک منصوبوں کو سکینڈلائز کیا گیاجس کی وجہ سے چینی سرمایہ کار چلے گئے، 2016 میں ہم نے چین کیساتھ ملکر سپیس ٹیکنالوجی کا منصوبہ شروع کیا ، آج ہمیں 75 سالہ تاریخ کے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیاسی تھیٹر لگانا ہے یا معاشی اہداف حاصل کرنے ہیں، اگر ہم نے سپیس ٹیکنالوجی میں کام نہ کیا تو سکیورٹی خدشات سے دوچار ہوجائینگے۔د
اہم خبریں سے مزید