• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ابراہم معاہدے‘ امارات اور اسرائیل میں خواتین کا قائدانہ کردار

دبئی( جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل میں مضبوط خواتین قیادت کی ایک تاریخ ہے۔ جو آئندہ مرحلے کے بین الاقوامی تعلقات میں نمایاں اور اہم کردار ادا کریں گی۔

دو سال قبل اسرائیل کے امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ’’ابراہم معاہدے‘‘ ہوئے۔ اگر موجودہ صورتحال کا سرسری جائزہ لیا جائے تو ان کے اچھے اور مثبت ا ثرات مرتب ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

خصوصاً اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات میں بڑی بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک پہلی بار مذاکرات کی میز پرآئے اور پہلے دو سال میں دونوں ممالک کے درمیان دو ارب ڈالرز مالیت کی باہمی تجارت ہوئی۔

 اس دوران 5 لاکھ اسرائیلیوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان بے شمار سمجھوتے ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید