• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030 تک پن بجلی کی پیداوار دوگنی ہو جائے گی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030ء تک واپڈا نیشنل گرڈ میں مزید 10ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔ پن بجلی کی مو جودہ پیداوار، جو تقریباًساڑھے 9ہزار میگاواٹ ہے، بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں، منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید