• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرٹیلائزرسے پاک سبزیاں اگانے کیلئے ماڈل تحصیل بنانےکے حوالے سے تجاویزطلب

ملتان (سٹاف رپورٹر )نگراںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملتان آمد پر کمشنر آفس میں کسان اتحاد گروپ سے ملاقات کی، کاشتکاروں کے مسائل سنے اور حل بارے یقین دہانی کروائی،انہوں نے کہا کہ نگراںوزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ملتان ڈویژن کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک سونپا ہے، اجلاس میں ملتان ڈویژن کی تحصیل کو فرٹیلائزرز سے پاک سبزیاں اگانے بارے ماڈل تحصیل بنانے بارے تجاویز طلب کی گئیں،نگران صوبائیوزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ محفوظ طریقے سے سبزیوں کی کاشت صحتمند نسل نو کیلئے اشد ضروری ہے، زراعت ہماری معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،زرعی پیدا وار میں اضافہ ہی ملکی معیشت کی حالت بہتر کر سکتا ہے، اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کی کوئ کمی نہیں ہے، کھاد،یوریا کی ملاوٹ،ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں،اجلاس میں سیکرٹریمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب غلام صغیر شاہد، سپیشل سیکرٹری، سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر واجد علی شاہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا محمد الطاف سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید