• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے غازیوں میں 32لاکھ سے زائد کے چیک تقسیم

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور بحیثیت سربراہ اپنے خاندان کے ہر رکن کی ویلفیئر کا مناسب خیال رکھنا میری ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے شہداء، غازیوں،حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے ویلفیئر کیسز کو فروری میں لازمی نمٹایا جائے اور جن کیسز پر سنٹرل پولیس آفس سے فنڈز کا اجراء ہونا ہے، انکے کاغذات مکمل کرکے سفارشات سنٹرل پولیس آفس بھجوانے میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے غازیوں میں ویلفیئر پیکج کے تحت امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے بم دھماکوں،ڈاکوؤں سے مقابلے اور دوران ڈیوٹی حادثات میں معذور ہونے والے لاہور پولیس غازیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 32لاکھ 50ہزار کے امدادی چیک تقسیم کیے۔