• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: لاہور قلندز اور گلیڈی ایٹرز نے نئی کٹس متعارف کرادیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایلکے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی نئی کِٹ پہن کر میدان میں اتریں گے ۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بھی ہوم اینڈ اوے کے لئے نئی جرسی لانچ کردی ۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے لیے اپنا آفیشل ترانہ بھی لانچ کردیا۔ قلندرز نے اپنےترانے میں لاہور قلندرز کے پی ایس ایل میں سفر کا ذکر کیا ہے۔ ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی کٹ کی ویڈیو شیئر کردی گئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے کہا ہے کہ ٹیم جنگ کے لیے تیار ہیں،مارٹن گپٹل کے ساتھ اننگز کی شروعات کروں گا، ٹیم میں ہسارنگا جیسا کھلاڑی بھی موجود ہے ، مقامی کھلاڑی بھی اچھے ہیں جو کوئٹہ کا اسکواڈ مضبوط بناتے ہیں۔ اُمید ہے یہ کوئٹہ کا سال ہو اور ہم ٹرافی اُٹھائیں۔ بہت جلد پاکستان پہنچ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز نے بھی اس سیزن کے لیے اپنی نئی ’کِٹ ‘متعارف کرادی ہے۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد ایک دن کے لئے اسلام آباد میں ہیں جہاں انہوں نے شاداب خان کی شادی میں شرکت کی۔ پشاور کے کپتان بابر اعظم نے صبح کے سیشن میں الگ پریکٹس کی۔ اس بار وہ پریکٹس میں اپنے شاٹس کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔ شام میں زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

اسپورٹس سے مزید