• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور KPK میں ضمنی الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے پنجاب اور کے پی کے میں ضمنی الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 90میں الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبا ئی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست گزار شعیب شاہین نے جمعرات کو آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے گورنروں، الیکشن کمیشن ، وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریوں فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 90 رو ز کے اندر الیکشن کا انعقاد ایک آئینی تقاضہ ہے،جس پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے، درخواست گزار نے فاضل عدالت سے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا نے کیلئے دونوں گورنروں اور الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر نے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔