کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران منیب نواز سے فیشن کے علاوہ دیگر مصروفیات اور نجی زندگی پر بھی گفتگو ہوگی۔ حاضرین بھی پاکستان کے بہترین ڈیزائنر سے مزیدار سوال پوچھیں گے۔ پاکستان کا مقبول ترین شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔