کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کامیاب سرجری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ناسازی طبیعت پر انہیں تشویش لاحق تھی تاہم انکی کامیاب سرجری اور طبیعت کی بہتری باعث اطمینان ہے اللہ تعالیٰ مولانا کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان رکھے ۔