’خوش آئند بات ہوگی کہ آئندہ سال ریسکیو ٹیموں میں 30 سے 40 فیصد خواتین نظر آئیں‘
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب میں 1122 کے جوانوں نے دن رات اپنے فرائض انجام دیے، قوم کی بیٹیوں نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ قوم کے بیٹوں سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں، زیادہ خوشی اس پر ہوگی کہ آئندہ سال اسی طرح ٹیموں میں تیس سے چالیس فیصد خواتین نظر آئیں۔۔