• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پی ایس ایل ڈیوٹی پر، ڈکیتی چوری کی 140 وارداتیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس پی ایس ایل کی سکورٹی پہ تعینات جبکہ ڈاکو چور وارداتوں میں مصروف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہری 140 سے زائد وارداتوں میں کروڑوں مالیت کے 29 موٹر سائیکلیں 77 موبائل فونز زیورات سامان مویشی جانور اور نقدی سے محروم ہوگئے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چار مسلح ڈاکو خالد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر نو لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے عبداللہ سے تین لاکھ مالیت کا موبائل فون اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی چھین لی پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں دو ڈاکو نے اسد سے تین لاکھ 90 ہزار مالیت کا موبائل فون اور پچاس ہزار نقدی چھین لی پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے راشد ہ بی بی کے گھر سے لاکھوں روپے کے جانور لے گئے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان امداد حسین کے گھر سے نو لاکھ بیس ہزار مالیت کے زیورات چوری کرلیا پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے جواد اور قمر کے گھروں سے پانچ لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ظفر اقبال، یوسف آصف اور واحد کے گھروں اور دکانوں سے 10 لاکھ روپے مالیت کے سامان اور نقدی چور ی کرکے لے گئے پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عبدالخالق، حاکم، محاہد کے گھروں سے نو لاکھ مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا جبکہ اسی پولیس تھانہ کے علاقے دو مسلح ڈاکو نے علی شیر سے موٹر سائیکل اور ایک لاکھ کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں اور ڈاکوؤں نے چودہ شہریوں سے دس لاکھ سے زائد مالیت کے موٹرسائیکل موبائل فونز نقدی اور دیگر سامان چوری اور چھین لیا پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں چوروں ڈاکوؤں نے بارہ شہریوں سے 14 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز موٹر سائیکلوں زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ اور چوری کرلئے جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری موبائل فونز موٹرسائیکلیں اور قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔
ملتان سے مزید