• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI,43 ارکان کے استعفے، ای سی نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالتی حکام میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ریاض فتیانہ ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر کی دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ قبل ازیں عدالت نے آٹھ فروری کو سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفیے منظور کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے ضمنی الیکشن روک دئیے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید